بادلوں سے اوپر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

برازیلا: برازیل سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان نے بادلوں سے اوپر سلیک لائن واک کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عالمی اندراج ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رافیل بریدی بلندی پر ایک رسی پر توازن رکھ کر چلنے میں کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رافیل بریدی نے بادلوں سے اوپر ایک پٹی پر واک کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ بلندی پر کی جانے والی چہل قدمی کا بھی نیا ریکارڈ بنا لیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے لاوا اگلنے والے آتش فشاں پہاڑ کے اوپر بھی مکمل اعتماد کے ساتھ ایک پٹی پر چلنے کا مظاہرہ کر کے دورا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

رافیل نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے گھر کے قریب ناریل کے دو درختوں کے درمیان تار پر چلنے کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد وہ اور اُن کے دوست اس کام کو کھیل کے طور پر انجام دیتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں