ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت

لاپاز: بولیویا سے تعلق رکھنے والے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک صدی سے بھی زائد عرصے میں پہلی مرتبہ جنگلی بلی کی ایک بالکل نئی نوع دریافت کر لی ہے۔
چیتے جیسے چتکبرے کوٹ والی یہ چھوٹی جنگلی بلی جسے تلکائیو ٹائیگر کیٹ کا نام دیا گیا ہے، بولیویا کے دارالحکومت لاپاز کے قریب یونگاس کے پہاڑی علاقے سے دریافت ہوئی ہے۔

تحقیقی ٹیم میں شامل بائیولوجسٹ اور نیشنل جیوگرافک کی ایکسپلورر پاولا نوگالیس اسکارونز کے مطابق بولیویا کے اینڈیز پہاڑی سلسلے میں مقیم مقامی لوگ اس مخلوق کو عام گھریلو بلی سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتے تھے۔

مقامی لوگوں کی جانب سے اس جانور کو دیے گئے نام تلکائیو کی مناسبت سے ہی اس کا نیا سائنسی نام لیپارڈس تلکایو رکھا گیا ہے۔

پاولا نوگالیس نے اس دریافت کو ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار پیش رفت ہے کیونکہ گزشتہ 100 سالوں میں جنگلی بلی کی کوئی نئی نوع سامنے نہیں آئی تھی، یہ 1923 میں دریافت ہونے والی یوراگوئین پیمپاس کیٹ کے بعد دریافت ہونے والی پہلی نئی جنگلی بلی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں