90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا

ٹوکیو: جاپان کے 90 سالہ باڈی بلڈر توشیسوکے کانازاوا نے بڑھتی عمر کے باوجود جسمانی طاقت اور فٹنس برقرار رکھ کر سب کو حیران کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق توشیسوکے کانازاوا نے حال ہی میں جاپان ماسٹرز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 85 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ان کے قومی اعزازات کی تعداد 19 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق وہ 30 اکتوبر کو اسپین کے شہر سانتا سوسانا میں منعقدہ آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھی شریک ہوئے، جہاں انہیں اپنے سے کئی دہائیاں کم عمر کھلاڑیوں کا سامنا تھا، اگرچہ وہ پوڈیم پر جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے، تاہم ان کی شرکت کو غیر معمولی کارکردگی قرار دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں