عامر خان نے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ تیسری شادی کرلی؟

ممبئی: بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دنگل اسٹار فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے تقریباً 15 برس تک شادی شدہ رہنے کے بعد رواں برس اگست میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جارہا تھا جو فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی بنی تھیں۔

اب عامر خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں اداکار خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تو کیا عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ اب شادی شدہ ہیں؟ سچ کیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی ایک تصویر وائرل ہوئی اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں۔ تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی یہ تصویر حقیقی ہے بلکہ اسے کمپیوٹر پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

یہ تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی ہے جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی۔ کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں