کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے شاندار سکس سینسز ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کترینہ کیف اپنے ہونے والے دولہے وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں۔ کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے لیکن یقینی طور پر عمر کا یہ فرق دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں کترینہ اور وکی وہ پہلی جوڑی نہیں جس میں دلہن عمر میں دولہے سے بڑی ہے بلکہ بھارتی شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں موجود ہیں جن میں لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے بڑی ہے لیکن ان کی شادیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں