کم کارڈیشین کو لوٹنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع
پیرس : فرانس میں 2016 میں معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کو لوٹنے والے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کے 12 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دے دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین سے 7ملین ڈالرز(ایک ارب سے زائد پاکستانی روپی) کے زیورات اور ہیرے لوٹنے کے الزام میں 12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ گرفتارافراد میں گروہ کا مبینہ سرغنہ عمر ایٹ کھڈاشے بھی شامل ہے۔ ملزمان پولیس کے بھیس میں ہوٹل میں داخل ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments





