توانائی بحران، یورپی یونین میں اکیلے رہنے والی خواتین کو بلز کی ادائیگی میں مشکلات

برسلز : یورپی یونین میں توانائی کے حالیہ بحران نے ویسے تو ہر شخص کی زندگی کو متاثر کیا ہے لیکن تنہا خواتین کو اپنے توانائی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے زیادہ جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ یہ بات یورو فائنڈ ڈیٹا 2022نامی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ EU میں 44فیصد اکیلی مائوں اور 31فیصد سنگل خواتین کو اپنے توانائی کے بلوں کی ادائیگی میں سنگل مردوں کے مقابلے میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رپورٹ میں اس کی وجہ جز وقتی یا غیر یقینی کام اور اوسط آمدنی بتائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپ میں صنفی تنخواہ کا فرق 13فیصد کے قریب ہے یعنی مردوں کے مقابلے میں خواتین کی اجرت ہی 13فیصد کم ہے۔ گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے یورپین پارلیمنٹ کی صنفی امتیاز سے متعلق کمیٹی میں پیش کردہ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زندگی گزارنے کی قیمت میں اضافے کا بحران خواتین کی معاشی اور سماجی شمولیت ان کی صحت اور ان کے بنیادی حقوق پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں