سلمان خان کیسا تھ خفیہ شادی کی خبروں پر سوناکشی سنہا کا ردعمل

ممبئی: بالی ووڈ کے سلو میاں کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر سوناکشی سنہا نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ چند روز قبل بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔ دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سلمان خان دولہا اورسوناکشی سنہا دلہن بنی ہوئی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کی خفیہ شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دونوں کی خفیہ شادی کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور کسی نے تصویر کو ایڈٹ کرکے اسے وائرل کیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی اور سوناکشی سنہا کی شادی کی خبر کے حوالے سے تو کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔ تاہم سوناکشی سنہا نے ان خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے جس اکاؤنٹ پر یہ ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی گئی تھی سوناکشی سنہا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ لوگ بیوقوف ہیں جو اصل اور جعلی تصویر میں فرق نہیں کرسکتے؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں