زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ذخائر 21 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں