رانا ثناء کے وارنٹ افراتفری پھیلانےکی سازش ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کو افراتفری پھیلانےکی سازش قرار دے دیا۔
مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔
Load/Hide Comments





