عمر گل کے بعد یونس خان بھی افغان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوگئے
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل کی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یونس خان بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے، دونوں پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر پیر کو ابوظہبی روانہ ہوں گے جہان اس وقت افغانستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد یونس خان پہلی بار کسی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بالر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments





