پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان تک پہنچ چکے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مسجد بم دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان تک ہم پہنچ چکے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے دوران پشاور کی جامع مسجد میں خونی واقعہ ہوا، اس کونی واقعے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی و تفتیشی اداروں نے زبردست کام کیا ہے، کے پی کے کی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی اور ان تک پہنچ چکے ہیں، آئندہ ایک دوروز تک پولیس ان ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں