واٹس ایپ میں وائس نوٹ فیچر کی تبدیلی

سان فرانسسكو: اینڈرائیڈ موبائل میں واٹس ایپ کا وائس نوٹ فیچر تبدیل ہونے جارہا ہے جس سے صارفین کو نئی سہولت میسر آئے گی۔

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ میں اینڈرائیڈ صارفین کو وائس نوٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسے روک کر(پوز) سننے اور پھر وہیں سے آغاز(ری زیوم) کا فیچر فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ سہولت آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ میں پہلے سے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین بھی اس سے استفادہ کررہے ہیں۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور نئے فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائل استعمال کرنے والے حضرات عنقریب واٹس ایپ میں وائس نوٹ بھیجنے سے قبل ریکارڈنگ پر لگا کر اسے بیچ میں روک کر اپنا پیغام سن سکیں گے کہ انہوں نے کیا باتیں ریکارڈ کی ہیں۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کے بعد بھیجنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں