بلاول کراچی اور مریم لاہور سے میئر کا الیکشن لڑیں، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی سے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو لاہور سے میئر کا انتخاب لڑنے کا مشورہ دے دیا۔

جہلم میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مریم اور بلاول کا قد نہیں کہ وہ قومی لیڈر بن سکیں، انہیں چاہیے کہ وہ پہلے میئر کا الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بادشاہت کا نظام نہیں کہ یہ لوگ براہ راست آ کر گدی پر بیٹھ جائیں گے، سیاسی نومولود اپنی سینئر قیادت کے لیے پوزیشنز خالی کریں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، ن لیگ اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں چوں چوں کا مربع ہے، جس طرح انہیں سینیٹ میں شکست ہوئی یہی سلسلہ آگے بھی نظر آتا رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں