افغانستان؛ مارٹر شیل دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی
کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک زور دار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پھل فروش کا ٹھیلا اچانک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ درجن سے زائد بچے ٹھیلے والے سے پھل خرید رہے تھے۔
دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments





