وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، گوادر دھرنے پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں گوادر دھرنے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گوادر دھرنے سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

چند روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں