3 ماہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی ہندو خاندان وطن واپس پہنچ گئے
لاہور: گزشتہ تین ماہ سے بھارت کے بارڈر پر رکے ہوئے پاکستانی ہندو خاندان بالآخر واپس وطن پہنچ گئے ہیں تاہم ایک خاندان کے پاس نوزائیدہ بچے کی سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان سے مختلف اوقات کے دوران ہندو خاندان بہتر مستقل کا خواب لے کر بھارت گئے تھے تاہم وہاں ہونیوالے امتیازی سلوک اور کسمپرسی کی وجہ سے واپس لوٹ رہے ہیں۔ گزشتہ روز 95 پاکستانی ہندو خاندانوں کے افراد واہگہ بارڈر کے راستے واپس پہنچے ہیں۔ یہ لوگ گزشتہ تین ماہ سے بھارت کے اٹاری بارڈر کے قریب کھلے آسمان تلے قیام کئے ہوئے تھے۔ وہاں مقامی لوگ انہیں کھانا فراہم کرتے تھے۔
Load/Hide Comments





