بھارت میں پیٹرول سستا ہوگیا
نئی دہلی: بھارت میں نئی دہلی کی حکومت نے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے پیٹرول کے ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول کی مد میں لیے جانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کردیا جس کے بعد بھارتی دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہوگئی۔
نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت اب 95.97 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل پر بھی ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔
قبل ازیں ایندھن کی قیمتوں میں 27 دنوں تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ 4 نومبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی تاکہ قیمتوں کو ریکارڈ کی بلند سطح سے قدرے نیچے لایا جا سکے۔
Load/Hide Comments





