اسرائیل کا شام پرفضائی حملہ،2شہری ہلاک

دمشق: شام پراسرائیل کے فضائی حملے میں2 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی شام میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 2شہری ہلاک اور6فوجیوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ شامی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں فائرمتعدد میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔اسرائیل اکثرشام کے مختلف علاقوں پرفضائی حملے کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں