حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے 100 سے زائد قیدی رہا کردیے

پشاور: حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد 100 سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا جن میں اکثریت کا تعلق انٹرمنٹ سینٹرز سے ہے۔

ذمے دار اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع نے نجی ٹی وی کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے تحریک طالبان کے 100سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو حکومت کے قائم کردہ انٹرمنٹ سینٹرز میں اصلاح کے عمل سے گزر رہے تھے اور انھیں 6ماہ کی اصلاحی عمل کی تکمیل سے پہلے رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والے دیگر قیدیوں میں پیدل سپاہی شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ تحریک طالبان ( جن کے ساتھ حکومت کے مذاکرات جاری ہیں ) کے مطالبے پر نہیں کیا بلکہ طالبان کی جانب سے یکم نومبر کو سیز فائر کے اعلان کے بعد خیر سگالی کے طور پر کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں