گرمی بڑھنے سے دل کی بیماریاں بھی بڑھیں گی، ماہرین

مونٹریال: کینیڈین ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں گرمی بڑھنے سے دل کی بیماریوں میں اضافے کا خطرہ ہے جبکہ غریب ملکوں میں رہنے والے بزرگ افراد ان سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے شدید گرمی اور بیماریوں میں تعلق کے حوالے سے مختلف مطالعات کا نئے سرے سے جائزہ لینے کے بعد دریافت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے دل کی بیماریوں میں اضافے کا معاملہ صرف گرمی کی شدید لہروں (ہیٹ ویوز) تک محدود نہیں بلکہ گرمیوں کے موسم میں اوسط درجہ حرارت بڑھنے سے بھی امراضِ قلب میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ خطرہ ان افراد، بالخصوص بزرگوں کےلیے زیادہ ہے جو غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کے پاس گرمی کی شدت سے بچنے کےلیے روم کولر اور ایئر کنڈیشنر جیسی سہولیات موجود نہیں؛ جبکہ ان کی بھی بڑی تعداد غریب ملکوں میں مقیم ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ہمیں یہ تو معلوم ہوچکا ہے کہ شدید گرمی کے دوران اموات کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے لیکن یہ اموات مختلف وجوہ کے باعث ہوتی ہیں جن میں دل کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں