کانگو میں باغیوں نے گاؤں کو آگ لگادی، 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلح باغیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں مسلح باغیوں نے ایک ایسے گاؤں پر حملہ کردیا جہاں بے گھر افراد عارضی طور پر پناہ لیے ہوئے تھے۔

باغیوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 6 بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ 10 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
علیحدگی پسند جماعت کوڈیکو نے حملے کی ذمہ داری قبولی کی ہے۔ یہ جماعت ملک بھر میں مسلح حملوں میں ملوث رہی ہے تاہم ایتوری ان کا خاص نشانہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں