کورونا کا نیا ویرینٹ ’اومی کرون‘ سعودی عرب بھی پہنچ گیا

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ شکل ’’اومی کرون‘‘ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک سے آنے والے ایک سعودی شہری میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان سے ملنے والے دیگر مسافروں اور عملے کے ارکان کو قرنطینہ کردیا گیا۔

سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھی اومی کرون ویرینٹ کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد سعودی عرب کے محکمہ صحت نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے جو اب سے کچھ دیر بعد نشر کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں