ثاقب نثار کی آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انصاف کا قتل کیا، ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے۔
مریم نواز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثارنے انصاف کا قتل کیا، ان کی آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے، ان کی سازش کےخلاف قدرت کا نظام حرکت میں آچکاہے۔ ثاقب نثار بتائیں کس نے آپ کو مریم اور نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا، وہ کون تھا جس کو آپ بطور چیف جسٹس انکار نہیں کر سکے، کس نے کہا کہ عمران خان کو لانا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سب سے پہلی گواہی جسٹس شوکت صدیقی کی تھی انہوں نے سنگین الزام لگائے اور کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ان کے گھر آئےاور نواز شریف کو سزادینے کا کہا، تین سال میں جنرل فیض نے کبھی اس بات کی تردید نہیں کی، جج ارشدملک کو بھی سچ بولنے کےجرم میں انہیں نکال دیاگیا،
مریم نواز نے کہا کہ پانامامیں400سےزائدافرادکےنام آئے، لیکن نوازشریف کے علاوہ کسی اور کوسزانہیں دی، حالانکہ سزا بنتی ہی نہیں تھی،ثاقب نثارکوجواب دیناپڑےگا، انہیں سچ قوم کوبتاناپڑےگا، کہ وہ کون تھاجسےآپ چیف جسٹس ہوتے ہوئے بھی اس کے غیرقانونی کام ماننے پرمجبورہوئے۔





