سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس شاہد وحید نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں توہین عدالت کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں ریٹینا سپیشلسٹ سے علاج، ذاتی معالجین تک رسائی اور اہل خانہ کو طبی معائنے و علاج کے دوران مناسب رسائی دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 مارچ 2026 کو طبی سہولیات سے متعلق درخواست مسترد کی تھی، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں