بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثرانداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کےعلاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوا، سکیورٹی فورسزنے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کی اور دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا۔





