بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی،نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔
Load/Hide Comments





